ٹیکساس (جیوڈیسک) ٹیکساس میں پلانو کے علاقے میں گھر پر فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص کو گھر کے باہر خاتون سے بحث کرتے دیکھا گیا جس کے بعد مسلح شخص نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔