امریکی ریاست یوٹاہ کی کروڑوں سال پرانی چٹان آخر کار گر گئی

American

American

موآب (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر موآب کے قریب واقع چٹانوں کے سلسلے میں موجود ، کوبرا راک نام کی یہ چٹان عالمگیر شہرت رکھتی تھی۔

ماہرین ابھی تک 24 کروڑ 50 لاکھ سال پرانی اس کوبرا چٹان کے گرنے کے اسباب معلوم نہیں کر سکے تا ہم بعض کا کہنا ہے کہ طوفانی ہوائیں ، موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی اس کے گرنے کے اسباب ہو سکتے ہیں۔

چٹانوں کی یہ قدرتی فارمیشن کوہ پیماوں کی ہر دلعزیز جگہ تھی۔ یہ جگہ عام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بھی ہے ، اور لوگوں کی کثیر تعداد یہاں آتی ہے۔

کوبرا راک کا سر گرنے کے بعد اس کی شکل عجیب بن گئی ہے ، اور وہ خوبصورتی بھی ختم ہو گئی ہے جو اس کی اصل حالت میں دکھائی دیتی تھی۔ اب یہ صرف ایک عام سی چٹان نظر آتی ہے جس پر کسی کوہ پیما کو چڑھنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں۔