امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ، ٹرمپ دوبارہ فاتح قرار

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) وسکونسن میں جل سٹین کی درخواست پر یکم دسمبر سے شروع ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔

ری کاؤنٹنگ میں اٹھارہ سو ووٹوں کی تبدیلی سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ فاتح رہے۔ صدارتی انتخابات کے دوران وسکونسن میں تقریباً تیس لاکھ ووٹ ڈالے گئے۔

ٹرمپ نے بائیس ہزار کی لیڈ سے ہلیری کلنٹن کو شکست دی تھی۔ ادھر مشی گن اور پنسلوینیا میں عدالت نے ری کاؤنٹنگ روک دی ہیں۔