امریکی ریاستوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر

Snow

Snow

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔ امریکا کے وسط مغربی اور شمال مشرقی ساحل سے اٹھنے والے طوفانی سلسلے کے ساتھ طوفانی برفباری کا آغاز ہوا جس سے ایک ہزار میل سے زائد رقبہ برف سے ڈھک گیا۔

سٹرکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی برف باری سے وسط مغربی علاقے اور شمال مشرقی ساحل کے ساتھ گیارہ کروڑ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

برفانی طوفان ایسے دنوں میں آیا ہے جب لوگ کرسمس کی شاپنگ میں مصروف تھے اور طوفان کے باعث لوگوں کو خریداری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔