نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں شدید برفانی طوفان کے باعث سخت سردی اور یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جب کہ شدید سردی کے باعث اب تک 2افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ آنے والے چوتھے برفانی طوفان نے مشرقی اورجنوبی ریاستوں کو منجمد کردیا، سڑکوں پربرف کے انبارہیں، گھراور گاڑیاں برف سے پوری طرح ڈھک چکی ہیں، بجلی کانظام متاثرہے جبکہ 1700 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ریاست ارکنسو میں طوفان کے بعد ژالہ باری اوربرفباری نے شہر کا نظام بری طرح متاثر کیا۔
ارکنسو کے شمالی حصوں میں15 سینٹی میٹرسے زائدبرف پڑی جس کے بعد طوفان نے ریاست کے شمال مغربی حصوں کا رخ کر لیا۔ میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن میں ریکارڈ برفباری کے بعد برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بوسٹن میں جنوری کے آخری ہفتے میں6 فٹ برف پڑی جبکہ گزشتہ ہفتے30 سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔ جمعرات تک مزید21 انچ تک بڑف پڑنے کاامکان ہے۔ سخت سردی کے باعث اب تک2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔