امریکی طلبہ نے پانی میں بارودی مواد تلاش کرنیوالا روبوٹ بنا لیا

Robot

Robot

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نیو جرسی کے طلبا نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو پانی کی تہہ میں بارودی مواد کا پتا لگا سکے گا۔ امریکا کی وزارت دفاع کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری نبھاتے ہوئے امریکی طلبا نے بالآخر ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو پانی کے اندر نہ پھٹنے والے بارودی مواد کا پتا لگا سکے گا، 95 میٹر لمبے ریسرچ ٹینک میں اس روبوٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، یہ روبوٹ کمپیوٹر کنٹرولڈ ہے۔

روبوٹ میں عمدہ قسم کے کیمرے اور سینسر لگے ہیں جو بارودی مواد کی شناخت کرسکتے ہیں اور نہ پھٹنے والے بارودی مواد کا سد باب کرسکتے ہیں۔