امریکی دھمکیاں اور دفاع پاکستان کے جذبے

Pakistan Defence

Pakistan Defence

تحریر: ڈاکٹر اسرار ملک
مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا سے اڈے لیکر بحر ہند میں امریکہ کی حکمرانی اور پاکستان و چین کی ناکہ بندی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔امریکہ جس کا دوست بنتا ہے اسی کو تباہی سے دوچار کرتا ہے۔ بھارت بھی جلد امریکہ کا اتحاد ی بننے کا انجام دیکھ لے گا۔بھارت وامریکہ کے معاہدے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔ بھارت یاد رکھے کہ پاکستان کیخلاف اس کی سرزمین سے پاکستان پر ایک میزائل بھی داغا گیا تو اس کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہے گا۔ لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قاتل بھارت سلامتی کونسل کا رکن بننے اور نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا حق نہیں رکھتا۔ مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے علیحدہ بستیوں اور فوجیوں کو بسانے کے نام پر اسرائیلی طرز کی بستیاں بسانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حریت قیادت کو نظر بند کرنا اور جیلوں میں ڈالنا بدترین دہشت گردی ہے۔

بلوچستان میں ڈرون حملہ پاک چین راہداری کیخلاف بہت بڑی سازش ہے۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت، امریکہ اور اسرائیل کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ غیور پاکستانی رمضان المبارک میں بھی دفاع پاکستان کی بھرپور تحریک چلا سکتے ہیں۔ ناصر باغ مال روڈ پر ہونے والی کانفرنس سے چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی،مولانا فضل الرحمن خلیل، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،حافظ عبدالغفارروپڑی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، عبداللہ گل،میاں مقصود احمد،قاری یعقوب شیخ،مولانا عبدالرئوف فاروقی، ابوالہاشم ربانی، مولانا ادریس فاروقی ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں طلباء ، وکلائ، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شدید گرمی اور روزہ کے باوجود شرکاء میں زبردست جوش و خروش اور بہترین نظم و ضبط دیکھنے میں آیا۔ کانفرنس کے دوران امریکہ، بھارت اور اسرائیل کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے نما ز مغرب مال روڈ پر ادا کی ۔

Pakistan Council

Pakistan Council

دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے ہزاروں افراد کیلئے افطار کا بندوبست کیا گیا تھا۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین مولانا سمیع الحق، حافظ محمد سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی ،مولانا فضل الرحمن خلیل، ابتسام الہٰی ظہیر، عبدالرحمن مکی ودیگر نے بھی روزہ مال روڈ پر افطار کیا۔ نماز مغرب کی امامت جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کروائی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کانفرنس کے ہزاروں شرکاء کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔ دفاع پاکستان کونسل کی مرکزی قیادت نے کانفرنس کے آغاز سے قبل پنڈال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران حافظ محمد سعید نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل اگر اسلام آباد اور واہگہ کی جانب مارچ کا فیصلہ کرے تو شدید گرمی او رروزہ کے باوجود ہزاروں شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر ان کی اس بات کی تائید کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے صرف پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعة الدعوة نے روایت توڑ دی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں عظیم الشان جلسہ ہوا،دفاع پاکستان کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔ہم دفاع پاکستا ن کے لیے نکلے ہیں۔ہم نے مسلک،فرقہ واریت کو بالا طاق رکھ کر اکٹھا ہونا ہے۔ایک طرف نظریاتی ڈرون حملے ہو رہے تھے۔

لاہور میں تین جلسے کئے لیکن ہماری جدوجہد کو ختم کر دیا گیا۔امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے پھر قوم کو جگا دیا،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔نظریاتی دفاع بھی فرض ہے۔پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ ہے۔ امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہم تمام سیاسی قیادت اور سماجی تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ یہ مفادات کی سیاست کا مسئلہ نہیں ملکی دفاع کیلئے سب متحد ہو جائیں۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہو گا تو آپ دنیامیں انقلاب برپا کر سکیں گے۔ پاکستان کیخلاف معاہدے ہو رہے ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ پاکستانی سرحدی علاقوںمیں امریکی ڈرون پہنچ چکے ہیں۔ امریکی اسلحہ نصب کیا جارہا ہے ۔لوگ کہتے تھے کہ یہ کیابا ت کی ہے۔ آج میں مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ غلط ہے تو تردید کر کے دکھائو لیکن تم نے تو اپنے اڈے امریکہ کو دے دیے۔ تم سمجھتے ہوکہ بحر ہند میں تماری حکمرانی قائم ہو جائے گی اور چین کو بحر ہند میں داخل ہونے سے روک سکو گے لیکن تمہارے یہ منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔ تم بحر ہند میں ناکہ بندیاں نہیں کر سکوگے۔ پاکستان کو دولخت کرنے میں امریکہ کا بھی کردار تھا۔ اکہتر میں امریکہ نے پاکستان سے معاہدہ کیا لیکن اس نے جس طرح پاکستان سے دھوکہ کیا وہ سب کو معلوم ہے۔

America

America

امریکہ جس کا دوست بنتا ہے اس کا ہی بیڑہ غرق کرتا ہے جلد یہ نتیجے دنیا کو نظر آجائیں گے۔ مودی، بی جے پی روئیں گے۔ لوک سبھا میں ماتم ہو گا کہ ہم نے یہ معاہدے کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ بھارت ، امریکہ معاہدے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔ دفاع پاکستان کیلئے کٹ مرنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے کیلئے یہ ساری تنصیبات ہو رہی ہیں۔ میں صاف کہتا ہوں کہ یہ دھمکی نہیں ہے۔ اگر پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ایک میزائل بھی داغا گیاتو انڈیا کے ہر شہر میں حملے ہوں گے۔ بھارت فیصلہ کرے کہ امن چاہتے ہو کہ جنگ چاہتے ہو۔ ہمارے نبی نے حکم دیا ہے کہ دشمن سے جنگ کی خواہش نہ کرو لیکن اگر جنگ مسلط ہو جائے تو پھر پیچھے نہیں ہٹناڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ افغانستان میں شکست کھانے والا امریکہ اگر انڈیا میں آرہا ہے اور بحر ہند میں آکر بیٹھ رہا ہے تو یہاں بھی کچھ نہیں کر سکے گا۔ بھارت خطہ کے امن کو برباد نہ کرے۔کہاجارہا ہے کہ انڈیا کو سپلائر گروپ میں شامل کردو،میں سوال کرتا ہوں کہ کیا لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا قاتل انڈیا کا یہ حق بنتا ہے؟کہ اسے سلامتی کونسل کی رکنیت دی جائے یا سپلائر گروپ میں شامل کیا جائے۔

اگر تم یہ حق دینا چاہتے تو ہمارے نزدیگ تم سب دہشت گرد ہو۔ یہ کوئی سیاست نہیں اسلام دشمنی ہے۔ اتحادی ملک مشرق وسطیٰ شام میں پہنچ کر سعودی عرب کیلئے خطرہ بننا چاہتے لیں۔ہم پاکستان اور سعودی عرب کا دفاع کریں گے اور اپنی جانیں قربان کر دیں گے ۔ دفاع پاکستان کونسل فیصلہ کر ے روزہ کے ساتھ یہاں آنیو الے ہزاروں شرکاء اسلام آباد اور واہگہ بارڈ کی طرف مارچ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ قوم جاگ رہی ہے۔ تحریک جاری رہے گی اور دفاع مضبوط ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اہل پاکستان کے جذبات پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ کشمیر ی قوم آپ کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے۔ انڈیا کے مسلمان کھڑے ہو رہے ہیں۔ یہ تاثر ختم ہو جانا چاہیے کہ رمضان میں تحریک نہیں چل سکتی۔ یہ ہمارا پہلا پروگرام ہے۔ رمضان میں یہ تحریک پوری قوم سے جاری رہے گی اور بعد میں مزید تیز ہو گی۔

Pakistan

Pakistan

یہ دفاع پاکستان کا مسئلہ ہے۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ نریندر مودی امریکی کانگریس میں جاکر کہتا ہے کہ انڈیا اور امریکہ فطری اتحادی ہیں۔پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمان متحدو بیدار ہیں۔ امریکہ افغانستان میں شکست کھا کر روس کے عبرتناک انجام سے دوچار ہو رہا ہے۔ سعودی عر ب اور پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک منصوبہ بندیاں کی جارہی ہیں۔ ہندوستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں۔ بھارت اپنی پالیسیوں کے باعث ٹوٹنے والا ہے۔ جس دن بھارتی سرزمین حاصل کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کی کوشش کی گئی بھارت بھی محفوظ نہیں رہے گا۔تحریک نوجوان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا کہ عظیم الشان جلسے کے انعقادپر حافظ محمد سعید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان مشکل میں ہے۔ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔جماعة الدعوة کے لوگوں کے جذبات کو سراہتا ہوں جو شدید گرمی میں روزہ رکھنے کے بعد اس جلسہ میں موجود ہیں۔ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کے بعد جرمنی میں بھی احتجاج ہوا۔انہیں فوری بند ہونا چاہئے۔پاکستان پر ڈرون کا مقصد خود مختاری وسالمیت کو چلینج کرنا ہے۔ہم دفاع پاکستان کے لئے تحریک چلائیں گے۔پاکستان کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔پاکستا ن کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ رہے گا۔

تحریر: ڈاکٹر اسرار ملک