امریکی ٹی وی اینکرگریگ جیریٹ نشے کی حالت میں گرفتار

Anchor

Anchor

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ٹی وی اینکر گریگ جیریٹ کو نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے میناپولس ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کہ نیوز چینل کے اینکر گریف جیرٹ نشے کی حالت میں مینا پولس کے سینٹ پال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئےاور وہاں شور شرابا شروع کر دیا۔

جس پر مجبورا ریسٹورنٹ انتظامیہ کو پولیس کو بلانا پڑا۔ نشے میں دھت گریگ نے پولیس اہلکاروں پر حاوی ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور ہتھکڑیاں لگاکر ساتھ لے گئی۔