نیویارک (جیوڈیسک) امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر اینکر کو سوشل میڈیا پراسرائیل سے متعلق تکرار کے باعث اپنی 34 سالہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔
سی این این کے انٹرنیشنل براڈ کاسٹر کے طور پرکام کرنیوالے اینکر جم کلینسی نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کیا تھا۔ جس پراسرائیل کے حامیوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بات بڑھتے بڑھتے اسرائیلی پراپیگنڈے تک جا پہنچی۔
جس پرجم کلینسی نے سخت جملے استعمال کیے۔ کلینسی کیخلاف مہم شروع کی دی گئی جس کے بعد وہ مستعفی ہو گئے۔ تاہم سی این این یا کلینسی کی جانب سے ادارہ چھوڑنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔