کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امریکا کی جنوبی پولی ٹیکنک اسٹیٹ یونیورسٹی اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس کے درمیان تربیت کے تین سالہ معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق اساتذہ اور طلباہ کو معاونت فراہم کی جائے گی امریکہ کی جنوبی پولی ٹیکنک اسٹیٹ یونیورسٹی اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس کے درمیان کراچی میں تین سالہ معاہدہ طے پا گیا۔
جس کے تحت آئی وی ایس کے اساتذہ اور طلباہ کو بصری علوم اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں تکنیکی استعداد بڑھانے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر کراچی میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستانی طلباء کوتعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ آئی وی ایس اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان معاہدے کے ذریعے نیو میڈیا آرٹس، گیم ڈیزائن، انفارمیشن اور ویڑول کمیونیکیشن کے شعبوں میں نصاب کی تیاری کے ساتھ مشترکہ تحقیق کو فروغ ملے گا۔
اس معاہدے کے تحت آئی وی ایس کے اساتذہ ایس پی ایس یو کے جارجیا کیمپس کا دورہ کریں گے جبکہ منتخب طلباء امریکی یونیورسٹی میں ایک سیمسٹر کے لئے تعلیم بھی حاصل کرسکیں گے۔