امریکی فلاحی تنظیم کا بھارت کے سو شہروں کو سمارٹ سٹی بنانے کا اعلان

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکی شہر نیو یارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ کی فلاحی تنظیم بلوم برگ فاؤنڈیشن نے بھارت کے 100 شہروں کو سمارٹ سٹی بنانے میں مدد کا اعلان کیا ہے۔

ان شہروں کو آٹھ ماہ کے جائزے کے بعد چنا گیا ہے۔ منتخب کردہ شہروں کو دس سال میں سمارٹ سٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔

ان شہروں میں صفائی کا نظام مثالی ہو گا۔ کاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ سرکاری اداروں میں انٹرنیٹ کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔