امریکی مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا سے نمٹنے کے لیے فوجی بھیج سکتا ہے: پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ مغربی افریقہ میں ایبولا کی بیماری سے نبرد آزما ممالک کی مدد کے لئے چار ہزار فوجی تعینات کر سکتا ہے۔

اس سے قبل مغربی افریقی ممالک کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ امریکہ اپنے تین ہزار فوجی تعینات کرے، تاکہ ایبولا وائرس سے نمٹنے کی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے، تاہم پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے وزیر دفاع چک ہیگل کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اس سلسلے میں اپنے چار ہزار فوجی تعینات کر سکتا ہے۔