امریکی خاتون کتے اور بلیوں کی خوراک کھانے لگی

American

American

واشنگٹن (جیوڈیسک) سٹور کی مالکہ ڈوروتھی ہنٹر کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کا کھانا بھی انسانوں کے کھانے جیسا لذیذ اور غذائیت رکھتا ہے۔ ڈوروتھی کا ذاتی ایک پیٹ سٹور ہے۔

اور اس کا کہنا کہ وہ صرف قدرتی اور مفید پیٹ فوڈ فروخت کرتی ہے۔ اس خوراک کو انسانوں کی خورات جیسی قراردینے کے لئے اب اس نے اسے خود کھانا شروع کیا ہوا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اگر درست طریقے سے تیار کیا گیا ہو تو بلی اور کتے کی خوراک بہت ذائقے دار ہوتی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیار کردہ خوراک جانوروں کی بائی پراڈکٹس اور دیگر اشیاءسے نہیں بنائی جاتی۔

کہتی ہے کہ لوگ اس کو ایک بیوقوفانہ حرکت قرار دیں گے ، لیکن میرے نزدیک کسی بھی خوراک کو کھانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کن اجزا سے تیار کی گئی ہے ، چاہے وہ انسان کی خوراک ہو یا جانور کی۔