امریکی نوجوان کا ایک ہی بنک میں دوسری بار ڈاکہ ، دس سال قید

Robbery

Robbery

واشنگٹن (جیوڈیسک) یشوع جیمز ڈریسکل نامی شخص نے پچھلی اکتوبر میں واشنگٹن کے علاقے مریمرٹن کے ایک بنک میں 10 ہزار ڈالر کا ڈاکہ ڈالا ، جس نے ابھی 2010 میں ڈالے جانے والے اپنے ڈاکے کی سزا پوری کی ہی تھی۔

تا ہم اکتوبر کے ڈاکے میں ایک سراغرساں نے سی سی فوٹیج میں اس کو پہچان لیا اور وہ ایک بار پھر پکڑ لیا گیا۔ مجرم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اس رقم میں سے دو ہزار ڈالر خرچ کر لیے ہیں۔ اس نئی چوری کے جرم میں اس کو 129 ماہ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ، جو دس سال سے زیادہ عرصہ بنتا ہے۔