امریکا: سیاہ فام نوجوان کے قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

Americans

Americans

فرگوسن (جیوڈیسک) امریکی ریاست میسوری میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کے قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 18 سالہ مائیکل براؤ ن کے سر پر دوا ور بازو پر چار گولیاں ماری گئیں۔ 9 روز قبل فرگوسن شہر میں پولیس افسر نے مائیکل براؤن کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

واقعے کے بعد سے شہر بھر میں قتل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا علاقے کی کشیدہ صورتحال کی سبب انتظامیہ نے رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔