ہمیں امریکہ سے زیادہ توقعات وابستہ رکھنے کی بجائے ملک کواپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا، رانا ثنااللھ
Posted on November 7, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
چونیاں : ملک میں دہشت گردی کے خلاف دس سال سے جنگ جاری ہے ، ملک میں امن کیلئے مذاکرات کا راستہ تلاش کیا جانا چاہئے۔ ہمیں امریکہ سے زیادہ توقعات وابستہ رکھنے کی بجائے ملک کواپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا اور اپنی پالیسز بھی ترتیب دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف رانا ثناءاللھ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ماہ 9 ستمبر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں اے پی سی میں تمام سیاسی و فوجی قیادت ایک پیج پر اکٹھی ہوگئی تھی۔ ہمیں طالبان سے مذاکرات دباﺅ میں آئے بغیر کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ نے پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے قتل عام پر امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ان غیر قانونی ہلاکتوں کو جنگی جرائم میں شامل کیا جائے۔ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اوربین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ڈرون حملے بند کرنے کے حوالے سے ایک اچھی کوشش ہے اور پاکستان کے کیس کو مزید اچھے طریقے سے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر رانا کامران ،رانا عدیل ، امجد میو ، رانا عبدخا لق ،محمد ارشد،رانا سعید،اسلم خاں و دیگر بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com