امریکی وزیرخارجہ کی شام کے باغی رہنما سے ملاقات

Meeting

Meeting

جدہ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شامی جنگجوئوں کے لیڈر احمد جربا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جماعت کو شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف استعمال کریں۔

جدہ ائیرپورٹ پر احمد جربا سے ملاقات میں جان کیری کا کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف احمد جربا کی قیادت میں اعتدال پسند شامی اپوزیشن کا کردار اہم ہے۔

جان کیری نے سعودی عرب کے مختصر دورے میں شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں تاکہ خطے کے رہنمائوں پر شدت پسند تنظیم کے خلاف اقدامات کیلئے دبائو ڈال سکیں۔