امریکیوں کو ممکنہ ایٹمی جنگ سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے: جوبائیڈن

Joe Biden

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) صدر جوبائیڈن نے امریکی عوام کو روس کے ممکنہ ایٹمی حملے کے بیان سے پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

صحافی کے سوال کے جواب میں صدربائیڈن کا واضح طورپر کہنا تھا کہ نہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر نے اتوار کے روز نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں اپنی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا تھا کہ روس کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اس کی جوہری میزائل فورسز اور شمالی اور بحرالکاہل کے بیڑے کو جنگی ڈیوٹی پر فائز کر دیا گیا ہے۔