امریکی شخص نے احتجاجاً 10 لاکھ ڈالر مالیت کا گلدان توڑ دیا

 Vases Broken

Vases Broken

میامی (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک آرٹسٹ نے چینی فنکار کے بنائے ہوئے 10 لاکھ ڈالر کے گلدان کو جان بوجھ کر توڑ دیا۔

پولیس نے ملزم کیخلاف مجرمانہ کارروائی کا مقدمہ درج کر لیا۔ 51 سالہ میکسمو نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ گلدان آرٹ میوزیم میں مقامی فن کاروں کو جگہ نہ دیے جانے پر احتجاجاً توڑا ہے۔ گلدان چینی فنکار آئی وئے وئے کی تخلیق ہے جن کے فن پاروں کی نمائش مارچ تک جاری رہے گی۔