واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے ڈلاویر کے علاقے ولمنگٹن کے ’سینٹ انتھونی آف پڈوا رومن کیتھولک چرچ‘ میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا بیو نے اپنے والد سے سیکھا تھا کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ سے کس طرح بخوبی نبرد آزما ہوا جاتا ہے۔ تعزیتی تقریب میں سابق صدر بِل کلنٹن اور ان کی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی شریک ہوئے۔
بیو بائیڈن کا گزشتہ ہفتے چھیالیس برس کی عمر میں دماغی سرطان کے باعث انتقال ہوا۔