امریکہ سے تعلقات کی بحالی، کیوبا کا گوانتناموبے فوجی اڈہ واپس کرنے کا مطالبہ

Raul Castro

Raul Castro

ساں ہوزے (جیوڈیسک) کوسٹاریکا کے دار الحکومت میں لاطینی امریکا کے ملکوں کی تنظیم ”چیلاک” کے اجلاس کے دوران صدر کاسترو نے کہا امریکا کیوبا پر عائد پابندیاں اٹھائے اور اسکا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکالے۔

انہوں نے کہا سفارتی تعلقات کی بحالی باہمی تعلقات کو بحال کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کیوبا پر پابندیاں عائد ہوں۔

ان کا مزید کہن اتھا کہ گوانتانامو بے پر امریکا کا غیر قانونی قبضہ ہے۔