کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل کو کارروائی سے روک دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل کو کارروائی سے روک دیا ہے اور الیکشن ٹربیونل کو ہدایت کی ہے کہ پندرہ مئی تک کوئی کارروائی نہ کرے۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 218 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم جاری کیا تھا۔ مخدوم امین فہیم این اے 218 سے 95 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے مدمقابل عبدالستان نے 75 ہزار ووٹ لئے تھے۔