امین فہیم کی پانچ لاکھ روپے کی حفاظتی ضمانت منظور

Amin Fahim

Amin Fahim

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی زیر تجارت امین فہیم کی پانچ لاکھ روپے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ای آئی اسی ایل کیس میں امین فہیم اور دیگر پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی ان کو بارہ اپریل تک عدالت میں پیش کیا جائے جس کے بعد امین فہیم نے سندھ ہائی کورٹ سے ادس دن کی عبوری حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی جس کی مدت کل ختم ہونا تھی۔

اس سے قبل امیں فہیم اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے اور اپنی ضمانت کی درخواست دی جس کو عدالت نے منطور کرتے ہوئے امین فہیم کی انتیس اپریل تک پانچ لاکھی کی ضمانت منظور کرلی۔