کراچی(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملکی حالات بدل چکے ہیں لیکن دہشت گردی کوجواز بناکر عام انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں ۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ الیکشن کے بعد آئندہ بننے والی حکومت میں پیپلزپارٹی اہم کردار ادا کریگی۔
اور پیپلزپارٹی کو عوام منتخب کرینگے کیونکہ عوام اپنا فیصلہ خود کرتے ہیں ۔ عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ۔ مخدوم امین فہیم نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف ڈکٹیٹر تھے اس کے بارے میں فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے البتہ شہید بے نظیر بھٹو کا خون چھپ نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نشست پرپارٹی ایک امیدوار کو ہی ٹکٹ دے سکتی ہے دیگر امیدوار پارٹی کے امیدوار نیہں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی پیپلزپارٹی میں سرگرم ہیں وہ ملک میں ہوتے ہوئیبھی اور ملک سے باہررہتیہوئے بھی ہر حالت پارٹی کی الیکشن مہم کی نگرانی کررہے ہیں ۔البتہ صدر مملکت آصف علی زرداری سیاسی سرگرمیوں میں اپنی آئینی ذمہ داریوںکیوجہ سیشرکت نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ آج محترمہ بے نظیر بھٹو ہمارے درمیان نہیں ہیں اس خلا کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔