ڈیرہ اسماعیل خان : ڈائریکٹر جنرل صحت خیبر پختونخواہ نے ٹی بی کنٹرول آفیسر ڈاکٹر احسان وحید کو او پی ڈی پرچی پر زیادہ پیسے لینے سے منع کرنے پر پی سی جی جونئیر ٹیکنیشن امیر عبداللہ کی طرف سے چاقو سے ان پر حملہ کرنے کے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے امیر عبداللہ کو فوری طور پر نوکری سے معطل کر کے اس واقع کی فوری انکوائری کیلئے ڈی ایچ او ڈیرہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔
معطل امیر عبداللہ نے ڈاکٹر احسان وحید سے صلح کیلئے منتخب نمائندوں اور سینئر ڈاکٹروں کی منتیں سماجتیں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت خیبرپختونخواہ نے چند روز قبل او پی ڈی پرچی پر لوگوں سے زیادہ پیسے لینے سے منع کرنے پر پی سی جی جونئیر ٹیکنیشن امیر عبداللہ کی طرف سے چاقو سے ٹی بی کنٹرول پروگرام آفیسر ڈاکٹر احسان وحید پر حملہ کرنے کے واقع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پی سی جی جونئیر ٹیکنیشن امیر عبداللہ کو نوکری سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
مذکورہ واقع کی فوری انکوائری کیلئے ڈی ایچ او ڈیرہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ۔دوسری طرف معطل امیر عبداللہ نے ڈاکٹر احسان وحید سے صلح کیلئے منتخب نمائندوں اور سنیئر ڈاکٹرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔