کولکتہ (جیوڈیسک) بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے پاکستانی پیسر محمد عامر کو ’عام‘ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی ایک کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہیئے۔
ان کے علاوہ بھی پاکستان کے پاس 5 دیگر بولرز موجود ہوں گے، ہمیں ان کی بھی فکر کرنے کی ضرورت ہے، روہت شرما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عامر کو ویسے ہی اتنا بڑھا چڑھا دیا گیا ہے۔
ان کا موازنہ وسیم اکرم سے کیا جا رہا ہے حالانکہ وہ ایک عام بولر ہیں، اپنے کسی اچھے دن وہ اچھا پرفارم کر دیں تو اور بات ہے، ان سے ہر میچ میں فتح گر کارکردگی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ روہت شرما نے اپنی ٹیم کے نوجوان بولر جسپریت بمرا کو زیادہ باصلاحیت بولر قرار دیا۔