ملتان (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے149سے نومنتخب ایم این اے عامر ڈوگر جاوید ہاشمی سے ملاقات کے لئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔ رہائش گاہ آمد پر جاوید ہاشمی نے خوش آمدید کیا۔ اس موقع پر نو منتخب ایم این اے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی ملک اور جمہوریت کیلئے بڑی خدمات ہیں، وہ میرے والد کے ساتھ جیل میں بھی رہے۔
جاوید ہاشمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عامر ڈوگر مقامی روایت اور باہمی احترام کے طور پر آئے، عوامی کاموں کیلئے عامر ڈوگر سے تعاون کروں گا، حلقہ 149 سے عوام کا فیصلہ قبول ہے۔