محرم الحرام میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محرم الحرام میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مجالس کوبر وقت شروع اور بر وقت احتتام کو یقینی بنایا جائے گا، بڑی مجالس میں لیڈی کانسٹیبل بھی مہیا کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمدشیخ نے امن کمیٹی کے ممبران سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کے بارے میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امن کمیٹی کے ممبران نے سید صابر حسین شاہ کی وقیادت میں ایس ایچ او سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے پروگرام کے حوالے سے اپنے پروگراموں سے آگاہ کیا۔ ایس ایچ او شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مومنین بھی ڈیوٹی انجام دیں گے جو صرف متعلقہ افراد کو ہی چیک کرکے داخل ہونیں دیں گے، کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو مجالس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہر پروگروم کی وڈیو بنائے جائے گی، تمام مجالس کو اپنی حدود میں ہی کیا جائے گا، رات کی مجالس میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے گا ، لوڈشیڈک کی صورت میں جنیٹرز اور یو پی ایس کا انتظام کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی خود کروں گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے لاڈر سپیکر کی پابندی پر مکمل عمل در آمد کروایا جائے گا ، کسی بھی ذاکر کو اشتعال انگیز یا کسی بھی مسلک کے جذبات کو مجروع کرنے والی تقاریر نہیں کرنے دی جائے گی اور نہ ہی بین ذاکرین کو اپنے علاقہ میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عامر ڈوگر کی کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنان کا جشن، عوام میں شہد تقسیم کیا گی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عامر ڈوگر کی کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنان کا جشن، عوام میں شہد تقسیم کیا گیا، ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ پنجاب کے نائب صدر سرور خاں میئو کی طرف سے کارکنان کے ہمراہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں عامر ڈوگر کی کامیابی پر جشن منایا اور کارکنان و عوام میں شہد تقسیم کیا گیا، سرور خاں میئو نے کہا کہ عامر ڈوگر کی کامیابی تحریک انصاف کی کامیابی ہے، عوام نے باغی کو تحریک انصاف کے ساتھ بیوفائی کی سزا دی،