لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹی نے کہا ہے کہ عامرکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، اتنی سزا نہیں ہونی چاہیے، عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی نے کہاہے کہ جنوری میں اینٹی کرپشن قوانین کا جائزہ لیا جائے گا اور اینٹی کرپشن قوانین پر نظرثانی کے بعد عامر سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ تاہم کرکٹ میں پیش گوئی نہیں کرنی چاہیے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے چیئرمین نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پرداددی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ میں نے عدالت کامذاق نہیں اڑایا، اپنی مجبوری بیان کر رہا ہوں۔