پیرمحل (میاں اسد حفیظ) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے عمارت کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اے سی حافظ نجیب کی کاوشوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے اپنے آفس کے قیام سے عوام کو مسائل کے حل میں زیادہ مدد ملے گی۔انہوں نے عمارت کو مزید جاذب نظر بنانے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور انہوںنے کہاکہ تحصیل کمپلیکس میں شجر کاری کی جائے۔
انہوں نے تحصیل کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے تحصیلدار کے آفس کی تعمیر ہو نے والی عمارت کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام بروقت اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے ایکسیئن بلڈنگ نے بتایا کہ 6کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل کمپلیکس کومکمل کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کمالیہ روڈ پر ریسکیو 1122کے لئے الاٹ ہونے والی جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد ریسکیو1122کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالدسردار ، میاں طارق کوٹلی والے، میاں اسد حفیظ، میونسپل آفیسر طارق جاوید کمبوہ ،تحصیلدار منظر حفیظ، ریسکیو 1122 کے نمائندہ بشارت جاوید،چوہدری عمیر ایوب بھی موجو د تھے