عامر خان کی طرح اداکاری کرنا چاہتا ہوں : رنویر سنگھ

Ranveer Singh

Ranveer Singh

ممبئی (جیوڈیسک) فلم لٹیرا کی کامیابی کے بعد اس کے لیڈ اداکار رنویر سنگھ کافی خوش ہیں۔ ان کے کردار کو لوگوں نے پسند کیا اور اب رنویر کہتے ہیں کہ وہ عامر خان کی طرح خاص کردار کرنا چاہتے ہیں۔

رنویر کہتے ہیں: عامر خان نے ہندوستانی سینما کی سب سے اہم فلموں میں کام کیا ہے اور میں بھی آئندہ ان کی طرح سے کام کرنا چاہوں گا۔رنویر نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات 2010 میں فلم بینڈ باجا بارات سے کی اور اس کے بعد وہ لیڈیز ورسز ریکی بہل میں نظر آئے۔ فلم لٹیرا میں رنویر کے ساتھ سوناکشی سنہا ہیں۔