ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے آنے والی فلم “پی کے ” میں حلیے پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ وہ اور انوشکا شرما پہلی بار “پی کے ” میں ایک ساتھ آ رہے ہیں۔فلم “پی کے” کی شوٹنگ اِن دنوں راجستھان میں جاری ہے۔
فلم کے ایک منظر میں عامر اسکرٹ پہنے اور ریڈیو گلے میں ڈالے نظر آتے ہیں۔ ایک اور تصویر میں عامر چست شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ “پی کے”عامر اور انوشکا شرما کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔
انکے علاوہ سنجے دت اور نئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں سیاستدانوں پر طنز کی گئی ہے۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی یہ فلم اسی برس دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔