لندن (جیوڈیسک) برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ باکسرعامر خان ماڈل گرل کرسٹی لی ہائل کی زلفوں کے اسیر ہو گئے ہیں جبکہ اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ عامر خان انہیں اپنے شوہر کی محبت پر پورا یقین ہے۔
برطانوی اخبار دی سن نے انکشاف کیا ہے کہ باکسرعامر خان ماڈل گرل کرسٹی لی ہائل کے ساتھ ان کے فلیٹ پر دیکھا گیا، عامر خان چھپ کر کسٹی لی سے ملنے ان کے فلیٹ گئے لیکن پھر بھی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے۔
دوسری جانب عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عامر خان صرف ان سے اور پھر باکسنگ سے عشق کرتے ہیں۔