ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے باعث بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کا خاندان بھارت میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگا ہے۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ملک میں حالات بگڑ رہے ہیں اور میری بیوی بھارت میں بچوں کو محفوظ نہیں سمجھتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بیوی کرن نے انہیں بھارت تک چھوڑنے کی تجویز دے ڈالی ہے۔ واضح رہے شاہ رخ خان نے بھارت میں عدم رواداری پر بات کی تو انتہا پسند ہندؤوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی تھی اور وی ایچ پی کی رہنما سادیھو پراچی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا تھا۔