ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان کو ڈاکٹر ابوالکلام آزاد یونیورسٹی 24 اگست کو انکی فلمی خدمات کے اعتراف میں اعزای ڈگری دے گی۔ معروف اداکار کو یہ اعزازی ڈگری 24 اگست کو یونیورسٹی کے سالانہ کنوکیشن میں دی جائے گی۔
عامر خان اس یونیورسٹی سے اپنی فلمی خدمات کے عوض اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے بھارتی فنکار ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان مشہور کانگرسی لیڈر ڈاکٹر ابوالکلام آزاد کے پڑنواسے ہیں جو گزشتہ 25 برسوں پر بالی وڈ پر چھائے ہوئے ہیں۔ فلمی حلقوں نے عامر کو اس اعزاز کا مستحق قرار پانے پر مبارک باد دی ہے۔