لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتے کو لاس ویگاس میں ڈیوون الیگزینڈر سے فائٹ میں ’سونے‘ کے شارٹس پہنیں گے۔
30 ہزار پائونڈ مالیت کے ان شارٹس میں 24 قراط سونا استعمال کیا گیا ہے۔ عامر خان کہتے ہیں کہ میں یہ فائٹ جیت کر دراصل اپنی بیٹی کا مان بڑھانا چاہتا ہوں تاکہ جب وہ اسکول جائے تو ساتھیوں کو بتائے کہ اس کے والد چیمپئن تھے۔
عامر نے کہاکہ اگر میں نے الیگزینڈر کو زیر کرلیا تو پھر فلوئیڈ مے ویدر کو میرا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔