ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے کا آغاز کر دیا۔ بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اتراکھنڈ سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز مہم کا آغاز کر دیا۔ عامر خان نے اس سلسلے میں ابتدا کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے پی ایم ریلیف فنڈز میں جمع کرائے ہیں۔
جس کے بعد ساری بالی ووڈ فلم انڈسٹری نے ایک کروڑ روپے کے فنڈز جمع کرکے ریلیف فنڈز کو بھجوا دئیے ہیں۔ جاوید اختر اور شتروگھن سنہا نے 50 ، 50 لاکھ، شبانہ اعظمی نے 5 لاکھ اور انوپم کھیر نے ایک لاکھ روپے بطور عطیہ دئیے ہیں۔