عامر خان کا لائیو شو میں ریوبکس کیوب حل کرنے کا مظاہرہ

Aamir Khan

Aamir Khan

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ این جی ٹی ریوبک کیوب حل کرنا انتہائی ذہین افرادکیلئے بھی بے حد مشکل عمل ہوتا ہے تاہم بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے منٹوں میں ریوبک کیوب حل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل کام آسان کر دکھانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ایک براہِ راست پروگرام کے دوران عامر خان نے جب ریوبک کیوب حل کرنا شروع کیا توانتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف مہمانوں کی طرف متوجہ رہے بلکہ میزبان کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے رہے ۔چند ہی منٹوں میں عامر نے ریوبک کیوب حل کر کے مداحوں کو حیران کر دیا جنہوں نے تالیاں بجا کر عامر خان کو خوب داد دی۔