ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی اگلی فلم کے لیے بھوج پوری زبان سیکھنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چار مہینوں سے عامر خان اپنی آنے والی فلم پی کے کے کیے بھوج پوری زبان سیکھ رہے ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اسے بھارتی دارالحکومت نئی دلی سمیت راجستھان میں فلمبند کیا جا رہا ہے۔ایسے میں اس بات نے سب کو چونکا دیا ہے کہ اپنے کردار کے لیے عامر خان ایک ایسی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں۔
جو کہ بہار اور اتر پردیش کی ریاستوں میں بولی جاتی ہے۔ پرفیکشنسٹ خان اس سے قبل آسکر نومینیٹڈ فلم لگان کے لیے اوودھے پور کی زبان بھی سیکھ چکے ہیں۔