عامر خان بھی سچن ٹنڈولکر کے دیوانے نکلے

Amir Khan Tendulkar

Amir Khan Tendulkar

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی عامر خان بھی سچن ٹنڈولکر کے دیوانے نکلے، دھوم تھری کا نیا گانا سچن کے نام کر دیا۔ برائن لارا ہی نہیں عامر خان بھی ہیں سچن ٹنڈولکر کے دیوانے جب ہی کہتے ہیں کہ دھوم تھری کا نیا گانا نذر کر دیا ہے ماسٹر بلاسٹر کے نام۔

سچن کرکٹ میدانوں سے لے رہے ہیں جدائی ہر کوئی اداس اداس اور مرجھایا مرجھایا ہے ایسے میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھی اس عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

اداکار کہتے ہیں کہ ان کی جلد آنے والی فلم دھوم تھری کا ایک گانا انہوں نے خاص طور پر سچن کے نام کر دیا ہے۔ فلم کا یہ گیت بہت جلد جاری کیا جانے والا ہے جس کی تیاریوں کو آخری ٹچ دیا جا رہا ہے۔