ممبئی (جیوڈیسک) روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم سکریٹ سپر اسٹار نے پہلے دن میں تقریبا پانچ کروڑ روپے کا بزنس کیا تاہم دوسرے دن اس کی کمائی میں حیرت انگیز اضافہ ہوا جب فلم نے 9 کروڑ کا بزنس کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شاندار آغاز ہے اور کیونکہ یہ سمجھا جا رہا تھا کہ دیوالی کی تقریبات کی وجہ سے ناظرین کم آئیں گے۔ سکریٹ سپر سٹار ایک اسکولی طالبہ انسیا کی کہانی ہے۔ یہ کردار زائرہ وسیم نے ادا کیا ہے۔ مہروج اور راج ارجن بھی کلیدی رول میں ہے۔
انسیا ایک ابھرتی ہوئی سنگر ہے جسے اپنے والد کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ جس کے بعد وہ سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے اور اپنے ویڈیو پوسٹ کرتی ہے
زی پروڈکشن کے تحت بننے والی اس فلم کو عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے پرڈیوس کیا ہے، جبکہ اس فلم کے لکھاری ادویت چندن اور میوزک ڈائریکٹر امیت ترویدی ہیں۔