اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف اداکارہ میرا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عامر خان کی دعوت پر امریکا جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ میرا رواں ہفتے عامر خان کو اپنی آمد اور دیگر حوالوں سے تیاریوں کے بارے میں ای میل کے ذریعے آگاہ کرینگی۔ امریکا دورے کے دوران اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کے قیام اور تعمیر کیلئے صاحب ثروت لوگوں سے مدد کی اپیل کرینگی۔ بعض پروگراموں میں عامر خان کو بھی شرکت کی دعوت دینگی۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ جب سے اداکارہ میرا کو عامر خان کی جانب سے امریکا آنے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے وہ پھولے نہیں سما رہی ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے انگریزی سیکھنے کی بھی کوشش کی تھی اور ایک ٹیوٹر بھی رکھا تھا۔ امکان ہے اداکارہ رواں ہفتے ویزے کیلئے امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرینگی۔