اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور حلقہ پی پی چھ سے صوبائی اسمبلی کے ؤلیئے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار انجینئر افتخار چودھری نے پارٹی تنظیموؤں کے تحلیل ہونے پر ؤاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی پنجاب کی تنظیم میں عامر کیانی اور عطا اللہ شادی خیل نے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا اس سے پہلے والوں نے بھی اپنی بہترین کاوشوں سے پارٹی کو آگے بڑھایا۔انجینئر افتخار چودھری نے مزید کہا کہ آنے والے انتحابات میں مجھے پوری امید ہے کہ وہ ٹیم میں مناسب تبدیلی لاتے ہوئے ان لوگوں کو سامنے لائیں گے جو پارٹی کے حقیقی کام کرنے والے ہیں۔انہوں نے عامر محمود کیانی عطا اللہ شادی خیل اور پوؤری ٹیم کو سلام تحسین پیش کیا۔