کراچی: حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ، شیراز وحید، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ جشن عید میلاد النبی ۖکے سلسلے میں کورنگی سے نکلنے والے جلوس میں شرکت کی حق پر ست رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قائد تحریک کی ہدایت پر حق پر ست نمائندوں سمیت ذمہ دارن ، و کارکنان نے تمام مذہبی تہوار کے موقع پر ر مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام سے نہ صرف ملاقاتیں کرتے ہیں بلکہ عملی طور پر اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جاکر ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ آپس میں بھائی چارے اور محبت و اخوت کو فروغ دینے کی بھی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا بابرکت اور پر نور مہینہ ہر مسلمان مر د اور عورت کی زندگی میں روحانی خوشیاں ارادوں کی پختگی ، تمنائوں کی تکمیل ، دعائوں کی ان گنت اور لازوال رحمتیں اور بر کتیں لے کر جلوہ گر ہوتا ہے یہ وہ پاک مقدس مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی ۖ اللہ تعالی کا ابدی پیغام لیکر اس دنیا میں تشریف لائیںحق پر ست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہمیشہ سے حق پر ست نمائندوں کو یہ ہدایت رہی ہے کہ عوام کو ایک دوسرے کے احترام اور پیار کا درس دیںاور مزید کہا کہ آج کے تمام اجتماعات انتہاہی روح پرور ہیں اور ان اجتماعات میں عوام کی والہانہ شرکت اپنے نبی ۖ سے محبت کا پتہ دیتی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ آپۖ کی آمد کے بعد دنیا سے جہالت ، گمرائی اور ظلم وستم کا خاتمہ ہوا نبی مہربان ۖ پوری انسانیت کیلئے نجات دہندہ بن کر تشریف لائے آپ کی سیرت مبارک ہدایت و رہنمائی کا سر چشمہ ہے اور اسواء حسنہ انسانیت کیلئے لائق تقلید نمونہ ہے لہذا ہمیں چاہیے کے ہم عید میلاد النبی ۖ کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ حضور اکرم ۖکی تعلیمات پر بھی عمل پیرا ہوں حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زاد، شیراز وحید نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا یاجارہا ہے تا کہ عاشقان رسول ۖ12 ربیع الاول کو بہتر انداز میں بنا سکیں۔