امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹرین دھماکے کی شدید مذمت کی

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹرین دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عید کے موقع پر عوام کو جان و ما ل کا تحفظ دینے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔