ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا میں چند روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارامیتابھ بچن کولکتہ سے ممبئی واپسی پرایئرپورٹ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن گزشتہ ہفتے 23 ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی غرض سے کولکتہ گئے تھے جہاں سے واپسی پران کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جسکے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔
امیتابھ بچن نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں میڈیا اوراپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ حادثے کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ میرا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا اورمیں بالکل ٹھیک ہوں۔