بالی ووڈ کی سوسالہ تاریخ میں شہنشاہ کون ہے۔ کون ہے صدی کا بہترین اور عظیم فنکار۔۔یہ جاننے کیلئے کیا گیا برطانیہ میں سروے۔ جس میں نمبر ون کون ہے.کون ہے بالی ووڈ کا شہنشاہ۔ یہ سوال اٹھا ہے سال دوہزار تیرہ میں۔ رواں سال بالی ووڈ کو سوسال پورے ہوئے جس کے بعد بالی ووڈ بادشاہ کے بارے میں اٹھے سوال، اسی جستجو میں برطانیہ کے ایک اخبار نے کیا سروے، جس میں بالی ووڈ کے مقبول فلمی ستاروں کی باکس آفس پر کامیابی، سوشل ذرائع پر مقبولیت اور سلوراسکرین پران کے اندازکو جانچا گیا۔
جس کے بعد بہترین اور عظیم اداکاروں کی فہرست تیار کی۔ سروے کے مطابق بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن ہندی سینما کے عظیم ترین اداکار ہیں اور گزشتہ 3 نسلوں کی دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔ امیتابھ کو بڑوں اوربچوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔
ہندی فلم نگری میں شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار دلیپ کمار کو صدی کا دوسرابہترین اداکارتسلیم کیاگیا ان دونوں کا نام ہو اورشاہ رخ خان نہ ہوں ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان بالی ووڈ کی سوسالہ تاریخ میں تیسرے عظیم فنکار کہلائے گئے۔ ہندی فلم نگری کے آل ٹائم ہٹ اداکاروں میں چوتھا نمبر معروف اداکارہ اور ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا ہے، دھک دھک گرل کہتی ہیں کہ ہندی فلم نگری کے عظیم اداکاروں میں اپنا نام پاکر وہ فخر محسوس کررہی ہیں۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان پر ذمہ ادریاں بھی بڑھ گئی ہیں کہ انہیں جو عزت دی گئی ہے وہ اس پر پورا اتریں۔ بالی وڈ کے عظیم فلمی ستاروں میں راج کپور کا پانچواں، سنجے دت کی والدہ نرگس کا چھٹا جبکہ دیو آنند ساتویں، وحیدہ رحمان آٹھویں،راجیش کھنہ نویں اور سری دیوی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔