ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے چالیس سال بعد فلم ڈان میں بنارس کا پان کھانے کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔
جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اکثر منفرد پوسٹ کرنے والے بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں مشہور گانے کھائی کے پان بنارس والا کے حوالے سے اہم انکشاف کر ڈالا۔
امیتابھ بچن کا کہنا تھا 1978میں بننے والی فلم ڈان مکمل ہونے تک پان والا گانا فلم میں تھا ہی نہیں۔ کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا فلم کی تکمیل ہونے کے بعد شامل کیا گیا۔
واضح رہے بعد میں امیتابھ بچن پر فلمایا گیا یہ گانا2006میں بننے والے فلم ڈان کے ری میک میں شاہ رُخ خان پر بھی فلمایا گیا تھا۔