امیتابھ بچن کی لیجنڈری فنکار دلیپ کمار کی جلد صحت یابی کیلیے دعا

 Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے لیجنڈری فنکار دلیپ کمار کی جلدصحت یابی کیلیے دعا کی ہے۔ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انکا سائرہ بانو سے مسلسل رابطہ ہے اور لوگوں کی دعاوں کی وجہ سے دلیپ کمار جلد گھر منتقل ہو جائیں گے۔

دلیپ کمار دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث ان دنوں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ دلیپ کمار عظیم فنکار ہیں۔ انکی ایشور سے یہی دعا ہے کہ وہ دلیپ کمار سے ہمیشہ کوسوں پیچھے رہیں۔

انہوں نے دلیپ صاحب کو ہمیشہ اپنا آئیڈیل مانا ہے۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہی سمجھتے ہیں کہ وہ دلیپ کمار صاحب کے قریب پہنچ ہی نہیں سکتے۔