ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کیا اور فلاحی مقصد کیلئے ٹرین میں سوار مسافروں کے ساتھ گانا بھی گایا۔
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی صرف ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بے تاب رہتے ہیں لیکن یہاں تو امیتابھ بچن خود ہی عوام کے درمیان جا پہنچے ۔جی ہاں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کرنے کیلئے عام عوام کے درمیان جا پہنچے۔
کینسر سے متاثر مریضوں کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے 73 سالہ بگ بی نے نوجوان موسیقار نوربھ نمبکر کے ہمراہ اپنی فلم سلسلہ کا مشہور گانا رنگ برسے بھی گا یا۔اس موقع پر ٹرین میں سوار مسافر بھی بگ بی کے ارد گرد جمع ہوگئے اور اپنا سفر یادگار بنا لیا۔